Shows

2 Responses to “Wedding Bells in Utho Jago Pakistan”

  1. imran says:

    :good: Allah Pakistan tamam nojawanon ko is naiki k kam se sabak siknay ki hidayat day ameen
    Ashar and Kanwal hamaisha khush raho

  2. Jalis Mirza says:

    ”اٹھو جاگو پاکستان“ کا خصوصی پروگرام، اشعر اور کنول کا نکاح ڈاکٹر عامر لیاقت نے پڑھایا، خصوصی دعا کرائی

    کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی کنول اور اشعر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، ان دونوں کا نکاح معروف اسکالر اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پڑھایا۔ میزبان ڈاکٹر شائستہ کے ساتھ معروف سابق ہاکی اولمپین اصلاح الدین، اداکارہ فضیلہ قیصر اور معروف بیوٹیشن اور تیزاب سے متاثرہ لڑکیوں کا علاج کرانے والی مسرت مصباح بھی موجود تھیں۔ مقامی ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نکاح پڑھانے کے بعد اپنے ہاتھ سے چھوہارے مہمانوں میں بانٹے اور پھر دلہا اور دلہن کی کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے اپنے مخصوص انداز میں دعا کرائی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مبارکباد دینے کے بعد ازراہ مذاق کہا کہ ”اشعر اور کنول کے نکاح میں معروف سابق ہاکی اولمپین اصلاح الدین بھی شریک ہوئے ہیں، اشعر کو چاہئے کہ وہ کنول کا ہمیشہ خیال رکھیں ورنہ اصلاح بھائی ہاکی بھی دے سکتے ہیں۔“ اصلاح الدین نے اشعر اور کنول کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی شادی پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک مثبت پیغام ہے۔ اس موقع پر احمد قادری نے دلہا دلہن کو عمرے کے ٹکٹ دےئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان المبارک میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں خصوصی نشریات ”پہچان رمضان“ میں اشعر کی جانب سے کنول کو شریکِ حیات منتخب کرنے کے اعلان کے بعد ہی دونوں کو عمرے کے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور آج وہ وعدہ نبھا دیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نئے شادی شدہ جوڑے کو موٹر بائیک کے کاغذات تحفے میں دےئے اور کہا کہ دلہن کو اس بائیک پر خوب گھمانا۔

    Complete News and Videos on Dr Aamir Liaquat Official Website
    http://www.aamirliaquat.com

 
Copyright © 2012. Copyrights 2011 | GEO Television Networks